املتان(سٹاف ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے لڑائی جھگڑے کے مقدمات میں گرفتار 2 ملزموں کو 2،2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بستی ملوک کے مطابق شہری ا سلم شاہ نے ملزم حاجی نذر نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ، جبکہ محمد شاہد نے ملزم منیر عباس کے خلاف لڑائی جھگڑے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمات درج کرائے جس پر ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پابندی کے باوجود گیس ری فلنگ کرنے کے مقدمہ میں ملوث 12 دکاندار ملزموں کو 30،30ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے تھانہ ممتاز آباد، جلیل آباد، بی زیڈ، نیو ملتان، سیتل ماڑی، الپہ اور قادر پور راں میں درج مقدمات میں بغیر این او سی ایل پی جی فروخت کرتے ہوئے گرفتار ہونے والے دکاندار ملزموں احتشام، ارشد ، اسد، خضر ، کامران، ناصر، عامر، وارث، سجاد،علی شیر، زاہد اور اصغر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے تھانہ صدر جلالپور پیروالہ میں درج ملزم کاشان کو 3 بور پستول اور 3 عدد گولیاں برآمد ہونے کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث 7ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے شہر بھر کے مختلف تھانوں میں درج 150لیٹر دیسی شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزموں طارق، ملزم فیصل، ایک کلو 10 گرام چرس برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم فرید، 18لیٹر دیسی شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عزت، 25 لیٹر شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم بخش اور 135 لیٹر شراب برآمد ہونے پر ملزم حقو مسیح کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔