• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کا عید کے موقع پر سینٹرل جیل اور ہسپتالوں سمیت دیگر مقامات کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر عامر کریم خاں نے سول سوسائٹی کے ساتھ عید کا پہلا دن گزارا، کمشنر سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کیلئے فیلڈ میں بھی گئے، انہوں نے سینٹرل جیل، کارڈیالوجی ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا، وہ ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈیوٹی پر موجود دیگر اہلکاروں سے عید ملے، بعد ازاں کمشنر نے ضلع خانیوال اور ضلع وہاڑی کا دورہ کیا، انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل کا معائنہ کیا اور سینٹری ورکرز سے بھی ملاقات کی۔ 
ملتان سے مزید