ملتان(سٹاف رپورٹر)دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 38سالہ شخص زخمی، نشتر ہسپتال منتقل، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، تفصیلات کے مطابق سیتل ماڑی پولیس کو ناظم الدین نے اطلاع دی کہ قسور عباس اپنی موٹرسائیکل نمبری AAS/1948 پر سوار ہوکر جارہاتھا کہ اچانک دو نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل چھیننے کیلئے روکا ،قسور عباس نے مزاحمت کرتے ہوئے شور شرابہ کیاتو نامعلوم ملزمان نے ٹانگوں پر گولیاں مارکر زخمی کردیا اور لوگوں کا ہجوم جمع ہونے پر بناکچھ لوٹے اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ،زخمی کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔