اسلام آباد(طاہر خلیل )وفاقی بجٹ 2025-26 کےلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہو گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیامشاورتی اجلاس آج شام چار بجے سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا،جس میں قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کی حکمت عملی طے کی جائے گی ،اجلاس میں وفاقی بجٹ پر بحث سمیت دیگر امور کا دورانیہ طے ہوگامشاورتی اجلاس میں ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ بھی شریک ہونگےاپوزیشن اراکین اسد قیصر،زرتاج گل،گوہر علی خان،عامر ڈوگر،ریاض فتیانہ کو شرکت کی دعوت دی گئی جے یو آئی کے نور عالم خان،مسلم لیگ ضیاء کے اعجاز الحق اور نیشنل پارٹی کے پولین بلوچ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہےایم کیو ایم کے سید امین الحق ،سید حفیظ الدین پیپلز پارٹی کے اعجاز حسین جاکھرانی،سید نوید قمر شاذیہ مری،شہلا رضا بھی شریک ہونگےاجلاس میں مسلم لیگ ن سے شیخ آفتاب احمد اور نزہت صادق کو بھی مدعو کیا گیا ہے ،اجلاس میں وفاقی وزراء سینیٹر اعظم نذیر تارڑ،رانا تنویر حسین،عطا اللہ تارڑ،طارق فضل چوہدری اور خالد مگسی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔