• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں 69 لاکھ 77 ہزار جانور قربان کیے گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹینریز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں قربا ن کیئے گئے جانوروں کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق مجموعی طور پر 69لاکھ 77ہزار جانور قربان کیئے گئے ۔ ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس عید پر 6 لاکھ سے 10لاکھ جانورکم فروخت ہوئے، عید قرباں پر 30لاکھ گائیں،34لاکھ بکرے،4لاکھ بھیڑیں اور ایک لاکھ اونٹ قربان کیے گئے، عید پر جانوروں کی قیمتوں میں کمی کارجحان دیکھا گیا، قربانی کے جانوروں کی فروخت کا کل تخمینہ 500ارب سے کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق گائے کی قیمت میں 25 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے کمی ریکارڈ کی گئی، بکرے کی قیمت میں 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک اضافہ ہوا، اونٹ کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا، اس سال کھالوں کی مالیت کا تخمینہ 6.35 ارب لگایا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید