کراچی (اسد ابن حسن) دس ماہ قبل 9 اگست 2024 کو پاکستان سول ایوی.ایشن اتھارٹی دو حصوں میں منقسم ہو گئی جس میں سے ایک ادارے کا نام پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی رکھا گیا۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بیشتر افسران کو نئے ادارے میں تعینات کر دیا گیا مگر لازمی ٹرانسفر کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے گئے جو قائدے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ نئے ادارے کے سب سے اہم شعبے ہیومن ریسورس کے ڈائریکٹر عابد علی کے تبادلے کا لازمی نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا گیا۔ رواں ماہ گریڈ 19 سے 20 کے ترقی کے لیے لازمی سینیئر مینجمنٹ کورس میں بھی ان کا نام شامل ہے اور ان کی ادارے سے وابستگی پاکستان سول ایویشن اتھارٹی تحریر کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان PAA سیف خان کا کہنا تھا کہ متعلقہ دفتر کی جانب سے جلد ہی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی جس میں متعلقہ افیسرز کی تازہ ترین ادارہ جاتی وابستگی ظاہر ہوگی۔