• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید تعطیلات میں درجنوں وارداتیں، 5 گاڑیاں، 52 موٹرسائیکل چوری، 5 چھین لئے گئے

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) عید تعطیلات کے دوران راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں4گاڑیوں 54 موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی ،مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔اسلام آباد میں بھی لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ایک کار،3موٹرسائیکل اڑا لئے گئے ۔ تین موبائل اور نقدی گن پوائنٹ پر لوٹ لی گئی ۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی الیون ٹو گلی نمبر 3 سے وقاص سے ڈیڑھ لاکھ روپے اسلحہ کی نوک پر لوٹ لئے گئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن،پیر ودھائی ، ٹیکسلا  ،صدر واہ اور تھانہ صدربیرونی کے علاقوں میں  پانچ واقعات  میں  اسلحہ کی نوک پر  پانچ موٹر سائیکل ،چار موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔ تھانہ صدرواہ کے علاقہ فیصل ٹاؤن میں 3موٹرسائیکل سوار محمد فیضان کے جنرل سٹور سے گن پوائنٹ پرساڑھے چار لاکھ روپے  ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ بھاٹہ چوک مویشی منڈی میں عیدکے روزنامعلوم مسلح ملزمان شہری سے 7لاکھ روپے  چھین کر فرارہوگئے۔فضائیہ کالونی میں میجر ضیاء کے گھر سے طلائی زیورات 20 تولہ،بحریہ ٹاؤن میں فیض الرحمٰن کے گھر سے 50 ہزار روپے، 15 تولے سونا اور 4 گھڑیاں،بحریہ ٹاؤن میں محمد سعد کے گھرسے سونا 6 تولہ، دو لاکھ روپے، 12سو ڈالر، 50 یورو، لیپ ٹاپ چوری کرلئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید