• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1 ہزار ارب روپے مقرر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آئندہ مالی سال کےلیے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم ایک ہزار ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

جیو نیوز کو ملنے والی دستاویز کے مطابق صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کےلیے 2869 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد اور زرعی شعبے کی گروتھ کا ہدف 4.5 فیصد تجویز کیا گیا ہے۔

اہم فصلوں کی گروتھ کا ہدف 6.7 فیصد، دیگر فصلوں کی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد جبکہ کاٹن جننگ کی گروتھ کا ہدف 7 فیصد تجویز کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق لائیو اسٹاک کی گروتھ کا ہدف 4.2 فیصد، جنگلات کی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد، ماہی گیری کی گروتھ کا ہدف 3 فیصد، صنعتی شعبے کی گروتھ کا ہدف 4.3 فیصد اور مائننگ اینڈ کوائرنگ کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 3 فیصد تجویز کیا گیا ہے۔

مینو فیکچرنگ کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 4.7 فیصد، بڑی صنعتوں کی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد، چھوٹی صنعتوں کی گروتھ کا ہدف 8.9 فیصد، سلاٹرنگ کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 4.3 فیصد، بجلی گیس اور پانی سپلائی کے شعبوں کی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

تعمیرات کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 3.8 فیصد، آئندہ مالی سال خدمات کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 4 فیصد، ہول سیل اینڈ رئیل ٹریڈ شعبے کی گروتھ کا ہدف 3.9 فیصد تجویز کیا گیا ہے۔

سالانہ پلان کے مطابق ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن گروتھ کا ہدف 3.4 فیصد، ہوٹلز اینڈ ریسٹورینٹس کی گروتھ کا ہدف 4.1 فیصد، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 5 فیصد، فنانشل بزنس اینڈ انشورنس کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 5 فیصد تجویز کیا گیا ہے۔

رئیل اسٹیٹ سرگرمیوں کی گروتھ کا ہدف4.2 فیصد، تعلیم کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 4.5 فیصد، انسانی صحت اور سماجی سرگرمیوں کی گروتھ کا ہدف 4 فیصد اور آئندہ مالی سال افراط زر کا ہدف 7.5 فیصد رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید