• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون، سرکاری مشینری ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، چیف سیکرٹری

کوئٹہ(خ ن)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کرنا اور ایک مربوط حکمت عملی کے تحت ممکنہ چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری اری گیشن حافظ عبدالماجد، ڈی جی پی ڈی ایم اے سمیت تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں مون سون کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کمشنرز متعلقہ ڈویژنز میں مون سون بارشوں کے سلسلے میں تمام افسران و عملے کے ساتھ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر تیار رہیں اور متعلقہ ادارے اپنی مشینری کو تیار رکھیں تاکہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور رکاوٹوں کا مؤثر طور پر خاتمہ ہو،یہ بروقت اقدام شہری انفراسٹرکچر کے تحفظ، ممکنہ اربن فلڈنگ سے بچاؤ اور بارشوں کے دوران موثر نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں مون سون ایمرجنسی کی صورتحال اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات اٹھانے اور تمام تر تیاریوں کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کئے۔ تمام ڈپٹی کمشنر ز اپنے اپنے اضلاع میں فوراً اجلاس منعقد کریں اور متعلقہ محکموں کو بھیجیں تاکہ ان کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی علم ہوسکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی ایمرجنسی حالات میں تمام اداروں کے درمیان موثر رابطہ کا نظام ہوتاکہ کم سے کم وقت میں اور بہتر طریقے سے صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید