کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر شیخ بلال احمد خان مندوخیل نے کہا ہے کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سیرتِ مبارکہ پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہےآپ ﷺ کی حیاتِ طیبہ ہمیں ایمان، تقویٰ، صبر، عدل، اخوت، رحم دلی اور حسنِ اخلاق کا درس دیتی ہے انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ سے سچی محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم آپ ﷺ کی سنت اور تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیںصرف زبانی دعوے کافی نہیں بلکہ ہمارے کردار، معاملات، معاشرت اور باہمی رویوں میں بھی اسوہ رسول ﷺ کی جھلک نظر آنی چاہیئےرسول اللہ ﷺ نے انسانوں کے درمیان عدل و انصاف، مساوات، بھائی چارے اور حقوق العباد کی پاسداری کو خصوصی اہمیت دیآج ہمیں ان تعلیمات کو اپناتے ہوئے معاشرے سے نفرت، تعصب، ناانصافی، بدعنوانی اور عدم برداشت کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔