کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) تاج دار ختم نبوت حضرت محمدﷺ کی ولادت با سعادت ایک ایسا تاریخ ساز لمحہ اور عظیم انقلاب ہے جس نے کائنات کو ایک نئی جہت نیا موڑ اور فلاح و کامرانی کا ایک نیا دستور عطاء کیا آپ نے انسانیت کوجینےکا حوصلہ اور زندہ رہنے کا سلیقہ عطاء کیاان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی ناظم تبلیغ مولانامفتی محمداحمد خان اورصوبائی مبلغ مولانا محمداویس نےفیاض حسن سجاد ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ہیلپرز پبلک اسکول اینڈ کالج گرلز کیمپس کے زیر اہتمام منعقدہ سیر ت النبی ﷺ کانفرنس کےموقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فیاض حسن سجاد ویلفیئر فائونڈیشن کے پرفیسر شاہ محمد شامی،پرفیسر اکبر سولی اور ہیلپرز پبلک اسکول اینڈ کالج گرلز کیمپس کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر آمنہ سومرو سمیت دیگر بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ آپﷺکی آمد سے جہالت ظلم نا انصافی کفر وشرک اور بت پرستی کا خاتمہ ہوا آپﷺکی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں آپﷺکی ذات سراپا رحمت و نعمت عظمیٰ ہے محمد عربی ﷺسے عقیدت و محبت ایمان کی اساس ہے مقررین نے کہا کہآپﷺکی شریعت آخری شریعت ، آپ کی نبوت آخری نبوت اور آپﷺ پر نازل ہونے والی کتاب قرآن مجید آخری کتاب ہے۔