• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین: منی پٹرول پمپ میں آگ لگ گئی، دو دکانیں خاکستر

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) پشین اسٹاپ پر دکان میں قائم منی پٹرول پمپ میں آگ لگنے سے 2دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ گزشتہ روز پشین اسٹاپ کے قریب واقع منی پٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری دکان کو بھی لپیٹ میں لے لیا آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاکر مقامی آبادی اور دیگر کمرشل مراکز کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
کوئٹہ سے مزید