کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بیرسٹر جہانداد کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت میرے دفتر میں آتشزدگی کی مکمل تحقیقات کرائے یہ بات انہوں نے جمعرات کو دیگر وکلاء کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہا کہ ان کے چیمبر میں 25 اگست 2026ء کو آگ لگی اطلاع پر میں نے فائر بریگیڈ کو فون کیا اور خود وہاں پہنچا فائر بریگئیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیاآگ لگنے سے میرے چیمبر میں موجود فائلیں اور سامان جل کر راکھ ہوگیا تحقیقات کیلئے میں نے پولیس تھانہ میں درخواست بھی دی صوبائی حکومت واقعے کی مکمل تحقیقات کرائے۔