• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کا اجلاس، مولانا مفتی احمد خان بلامقابلہ امیر حاجی خلیل الرحمٰن ناظم اعلیٰ منتخب

کوئٹہ( پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کااجلاس سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی کی صدارت میں ہواجس میں ارکان شوریٰ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں آئندہ تین سال کیلیے کابینہ کی تشکیل عمل میں لائی گئی جس کے مطابق مولانامفتی احمد خان متفقہ طور پر بلامقابلہ امیر منتخب ہوگئے نومنتخب امیر نے دیگر کابینہ اورارکان کمیٹی کے ناموں کااعلان بھی کیا جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودیجنرل سیکرٹری حاجی خلیل الرحمٰن ،نائب امیراول حاجی گل محمد ،نائب امیر دوم مولانامفتی عبدالرزاق،نائب ناظم اعلیٰ عتیق الرحمٰن بھٹی،ناظم تبلیغ مولانامفتی عزیزالرحمٰن، ناظم نشرواشاعت مولانا عطاالرحمٰن، خازن حاجی زاہد رفیق بھٹی ،نائب خازن حاجی سید عنایت اللہ شاہ آغا،سیکرٹری اطلاعات مولانا حماداللہ،ارکان رابطہ کمیٹی عبدالاحد، عتیق الرحمٰن بھٹی، حاجی عمران یوسفزئی، حاجی خلیل الرحمٰن، مولانا نعمت اللہ، صدرالدین اور حاجی محمد رمضان شامل ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناحافظ حسین احمد شرودی اورمولانامفتی احمد خان نے کہاکہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اکابر اوراسلاف کا مشن ہے جو آقائے نامدار حضورخاتم النبیینؐکی عزت وناموس اورآپؐ کے منصب ختم نبوت کے تحفظ کیلیے مصورف جہاد ہے انہوں نے کہاکہ مجلس کاہر رکن محض لوجہ اللہ خدمات انجام دے رہا ہےکوئی ذاتی مفاد اوردنیوی غرض اورلالچ نہیں انہوں نے کہاکہ اس مقدس مشن کو آگے لے جانے کیلیے پورے اخلاص کے ساتھکام کرتے ہوئے کسی قربانی سے دریغنہیں کیاجائےگا۔
کوئٹہ سے مزید