• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے 85 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر تقریبات

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے 85 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر بلوچستان بھر میں پارٹی کے زیراہتمام پرچم کشائی ہوئی مختلف اضلاع میں یوم تاسیس کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالکبیر شاکر ، بشیر احمد ماندائی ، ظہور احمد پانیزئی ، پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو ، ڈاکٹر محمد رفیق ، مولانا عبدالواحد زہری ، کرم اللہ منگریو ، تنظیم اساتذہ بلوچستان کے صدر باز محمد پہچوہا اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی اقدار کے فروغ ، عوام کے بنیادی حقوق ، عدل و انصاف ،امن اور کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی29 اگست کو گورنر ہاؤس کوئٹہ کے باہر عوامی دھرنا قومی اجتماعی مسائل کو اجاگر اور ان کے حل کیلئے ہوگا مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی نظریاتی اور جمہوری جماعت کی حیثیت سے 85 برس سے ملک و قوم کی خدمت اور اقامت دین کی جدوجہد میں مصروف ہے۔
کوئٹہ سے مزید