• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لواحقین کوٹہ پر تقرریاں نہ ہونے سے یتیم بچے مشکلات کا شکار ہیں، ایپکا

کوئٹہ (پ ر) ایپکا بلوچستان کے سابق صوبائی صدر اور بلوچستان گرینڈ الائنس کے سابق جنرل سیکرٹری حاجی علی اصغر بنگلزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت ایک جانب میرٹ اور گڈ گورننس کے دعوے کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے باوجود مختلف محکموں میں لواحقین کوٹہ پر تقرریاں نہیں کی جا رہیں۔انہوں نے کہا کہ فروری 2026 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود متعدد سرکاری محکموں میں لواحقین کی تقرریوں کے بجائے سفارشی افراد کو بھرتی کرکے آسامیاں پُر کی جا رہی ہیں، جبکہ متاثرہ لواحقین بالخصوص یتیم بچوں کو آئندہ آسامیاں خالی ہونے تک انتظار کا کہا جاتا ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ تمام سرکاری محکموں میں نئی بھرتیوں پر عارضی پابندی عائد کرکے 15 روز کے اندر زیرالتوا لواحقین کو ان کی تعلیمی قابلیت اور قانونی تقاضوں کے مطابق تقرری کے احکامات جاری کیے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید