کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ کے علاقے سریاب کی رہائشی کلثوم بی بی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ، آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بناکر ان کی تصویریں شیئر کرنے کی تحقیقات وذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی اور سائبر کرایم میں دیے گئے ہماری درخواست پر فوری عملدرآمد کیا جائےانہوں نے کہا کہ ہمارا ایک رشتہ دار کچھ عرصہ قبل ہمارا گھر آیا اور موقع کا فائدہ اٹھاتے وہاں رکھے موبائل فون سے ہماری فیملی کی تصاویر اپنے پاس محفوظ کیں اب ہمارے ناموں سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بناکر تصویریں شیئر کررہے ہیں ہم نے متعدد مرتبہ سائبر کرائم سے بھی رجوع کیا تاہم انصاف اور تحفظ فراہم نہیں کیا جارہا لہٰذا ہمیں تحفظ فراہم کیاجائے۔