• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے محمد ریاض ساتکزئی کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے، والدین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مبینہ طور پر لاپتہ محمد ریاض ساتکزئی کے والد خان محمد ساتکزئی اور والدہ زیب النساء نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں چیرمین نصراللہ بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےحکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ ان کے بیٹے محمد ریاض ساتکزئی کو فوری طور پر بازیاب کیاجائےاور ہمیں اس کے بارے میں معلومات دی جائیں کہ وہ کس حال میں ہے اور اگر اس پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ ہم قانونی طریقے سے اس کا دفاع کرسکیںانہوں نے کہا کہ 5 مئی کو ہمارا بیٹا ویگن کے ذریعے کوئٹہ سے ڈیگاری جارہا تھا کہ ڈیگاری چیک پوسٹ پر اسے حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر لاپتہ کردیا گیا اور تاحال اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں جس کی وجہ سے ہمیں اس کے بارے میں شدید خطرات لاحق اور ہم ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں۔
کوئٹہ سے مزید