ملتان (سٹاف رپورٹر) پینشنرز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی رہنما ملک محمدیوسف نے کہا ہے کہ بجٹ 2025 کویکسر مسترد کرتے ہیں حکومت نے بجٹ میں ملازمین کو لولی پاپ کے سوا کچھ نہیںدیا ہے اس بجٹ میں ملازمین کو یکسرنظر انداز کیاگیا ہے ملازمین اور پینشنرز کو ریلیف دینے کی بجائےتکلیف دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان بھر سے ہڑتال کی کال دیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت ممبران اسمبلی کی تنخواہوں کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کریں آے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ملازمین اور پینشنرز کا زندگی گزارنا انتہائی دشوار ہوگیا ہے۔