• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وفاقی بجٹ سے متعلق اہم اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام معید اے خواجہ ٹیکس بار ہال میں سال 2025-26کے وفاقی بجٹ کی اسپیچ کے براہراست مشاہدے اور اس پر تفصیلی تبادلۂ خیال کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بار کے معزز، فعال اور سینئر ممبران نے بھرپور شرکت کی، اجلاس کا مقصد وفاقی بجٹ میں شامل ٹیکس سے متعلق مجوزہ قوانین، اصلاحات اور پالیسیوں کا باریک بینی سے جائزہ لینا اور ان کے ممکنہ اثرات پر سیر حاصل گفتگو کرنا تھاتاکہ اراکین تازہ ترین مالیاتی منظرنامے سے نہ صرف خود باخبر رہیں بلکہ اپنے مؤکلوں کو بھی درست رہنمائی فراہم کر سکیں ،اجلاس کے دوران شرکانے بجٹ اسپیچ کا بغور مشاہدہ کیا۔
ملتان سے مزید