اسلام آباد (عاصم جاوید، رانا مسعود حسین) وفاقی بجٹ 2025-26 میں سپریم کورٹ کے بجٹ میں 32 جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے بجٹ میں 16 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال 2025-26 کیلئے سپریم کورٹ کا بجٹ 6 ارب 64 کروڑ 51لاکھ 99ہزار روپے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 2 ارب 17کروڑ 3لاکھ 31 ہزار روپے کا بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ۔ گزشتہ مالی سال 2024-25 میں سپریم کورٹ کیلئے 4 ارب 55 کروڑ 35 لاکھ 7 ہزار جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 1 ارب 83 کروڑ 34لاکھ 11ہزار روپے مختص کئے گئے تھے۔