ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 600 روپے بڑھا ہے۔
اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 2 ہزار 297 روپے ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 345 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔