اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رواں سال کی ترسیلات کو ریکارڈ قرار دیا۔
ایس بی پی کے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران ورکرز ترسیلات زر میں تقریباً 29 فیصد زائد رہی ہیں۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق 11 ماہ میں پاکستان نے 34 اعشاریہ 89 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے۔
اعلامیے کے مطابق صرف مئی کی ورکرز ترسیلات زر 3 اعشاریہ7 ارب ڈالر رہیں، جو اپریل سے 16 فیصد زائد ہیں۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق صرف سعودی عرب سے مئی میں ریکارڈ 91 اعشاریہ 39 کروڑ ڈالرز پاکستانیوں نے بھیجے۔
اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے مئی میں 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق 11 ماہ میں سعودی عرب سے 8 اعشاریہ 52 ارب ڈالرز، عرب امارات سے 7 اعشاریہ11 ارب ڈالرز، برطانیہ سے 5 اعشاریہ 36 ارب ڈالر، امریکا سے 3 اعشاریہ 43 ارب ڈالر جبکہ یورپی یونین سے 4 اعشاریہ1 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے گئے۔