• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی راک بینڈ دی بیچ بوائز کے شریک بانی و گلوکار برائن ولسن چل بسے

برائن ولسن—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
برائن ولسن—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی راک بینڈ دی بیچ بوائز کے شریک بانی و گلوکار برائن ولسن چل بسے۔

برطانوی میڈیا نے برائن ولسن کے فوت ہونے کی تصدیق کی ہے، تاہم اہلِ خانہ کی جانب سے برائن ولسن کے انتقال کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

موسیقار اور گلوکار برائن ولسن کی عمر انتقال کے وقت 82 سال تھی۔

برائن ولسن موسیقی کی دنیا کی ایک لیجنڈری شخصیت تھے، وہ مشہور امریکی راک بینڈ ’دی بیچ بوائز‘ (The Beach Boys) کے بانی، مرکزی نغمہ نگار، پروڈیوسر اور تخلیقی دماغ تھے، امریکی راک بینڈ دی بیچ بوائز 60ء کی دہائی میں بنایا گیا تھا۔

ان کی وجۂ شہرت ان کے 1960ء کی دہائی میں پاپ موسیقی میں انقلاب لانے کو دیا جاتا ہے، برائن ولسن کی موسیقی میں پیچیدہ دھنیں، گہری ہم آہنگی اور جدید پروڈکشن تکنیک کا استعمال ہوتا تھا، جو اس وقت کے لیے بالکل نیا تھا۔

وہ بینڈ کے لیے گانے لکھتے، موسیقی ترتیب دیتے اور اکثر مرکزی گلوکار بھی ہوتے تھے۔

ان کو شہرت کے عروج پر پہنچانے والا تاریخی کام 1966ء میں البم پیٹ ساؤنڈز (Pet Sounds) اور اس کا گانا گڈ وائبریشن (Good Vibrations) ہے۔

پیٹ ساؤنڈ کو عظیم ترین مغربی گانوں کے البموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، اس البم نے دی بیٹلز (The Beatles) جیسے بینڈز کو بھی بہت متاثر کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید