• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان ڈویژن کا تعلیمی بورڈ ملتان کا دورہ، امتحانی عملے سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کا تعلیمی بورڈ ملتان کا دورہ ، انہوں نے امتحانات کے بعد جاری پیپر مارکنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ اور امتحانی عملے سے ملاقات کی،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ طلبہ کی محنت کا صحیح صلہ دینا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے مارکنگ کے عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور معیار کو یقینی بنایا جائے، طلبہ کے نتائج میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،اس موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ملتان سے مزید