• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ ہندسوں کے ہیر پھیر کے علاوہ کچھ نہیں، ڈاکٹر صفدر ہاشمی

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی بجٹ سود کی ادائیگی اور ٹیکس کا بجٹ ہے ہندسوں کے ہیر پھیر کے علاوہ کچھ نہیں۔بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالہ چھینا اور وسائل کا رخ اشرافیہ کی طرف موڑا ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر صفدر ہاشمی رہنماء جماعت اسلامی نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ظلم ناانصافی عروج پر ہے۔ موجودہ بجٹ سابقہ بجٹس کی طرز پر کاغذوں کا پلندہ ہے جس میں وزیر اعظم ہاوس کے اخراجات میں کروڑوں کا اضافہ، ایم این اے اور ایم پی ایز کی تنخواہوں میں 600 گنا اضافہ ہے یا سود کی ادائیگی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کاشتکار پریشان ہے زراعت اور زرعی اجناس کی پیداوار کم ہورہی ہے جس کی وجہ انوائزمنٹل چینجز سے زیادہ حکومت کی ناقص پالیسی ہے۔ 
ملتان سے مزید