• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ لیو چہار دہم کے انتخاب کی خوشی میں کیتھولک چرچ بشپ ہاؤس ملتان میں تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیر اہتمام پوپ لیو چہار دہم کے انتخاب کی خوشی میں کیتھولک چرچ، بشپ ہاؤس ملتان میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت بشپ یوسف سوہن نے کی، جس میں مختلف مذاہب و مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ عالمی امن اور انسانیت کی فلاح کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ملتان سے مزید