• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخلص کارکنان نظر انداز، عہدے خوشامدیوں میں تقسیم کئے گئے، ضلعی جنرل سیکرٹری لیبر ونگ پی ٹی آئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی جنرل سیکرٹری لیبر ونگ تحریک انصاف شہریار بھٹہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے ضلع ملتان کے لیے غیر موزوں اور متنازع افراد کو اہم عہدوں پر فائز کیا ہے، جس سے کارکنان میں شدید اضطراب پایا جاتا ہےمخلص کارکنان کو نظر انداز کرتے ہوئے عہدے اپنے قریبی خوشامدی افراد میں تقسیم کیے ہیں، ضلعی جنرل سیکرٹری سینیٹر عون عباس بپی مشکل وقت میں پارٹی کو خیر باد کہہ چکے، ان کے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کی کوئی حیثیت نہیں ہے ،اس موقع پر میاں فاروق احمد، مہر ظفر ہراج، سجاد خان علیزی، قاسم خان نیازی، راشد محمود، سید فراست شاہ، جہانگیر، قاسم جوئیہ، مہر ارشد مجاہد، عمران راجپوت اور غصنفر بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید