• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر)پرانا نا دنیاپورروڈ پر سی سی ڈی ملتان کا ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ،1 خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی ٹیم بسلسلہ گشت وپڑتال جرائم اور ناکہ بندی پرانا دنیاپورروڈموجود تھی کہ2نامعلوم مسلح اشخاص بسواری موٹرسائیکل 125جانب فاطمہ جناح ٹاؤن آئے جن کوسی سی ڈی ٹیم نے رکنے کا اشارہ کیاجس پر انہوں نے سی سی ڈی پولیس پر  فائرنگ کر دی، اس دوران موٹرسائیکل سوارشخص نے تیزی سے موٹرسائیکل موڑنے کی کوشش کی جو کہ  سڑک کے ڈیوائڈر میں جالگا جس سے موٹرسائیکل کے پیچھے بیٹھادوسرا شخص گرگیاجس کو بازو اور ٹانگ پر چوٹیں آئیں جس کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیاگیا جبکہ موٹرسائیکل چلانے والا شخص فرار ہوگیا۔ گرفتار زخمی ڈاکوکے قریب پڑاہوا1 پسٹل 30بوربرآمد ہوا،دریافت کرنے پر زخمی ڈاکونے اپنانام وپتہ محمدمبین شاہد ولد محمدشاہد قوم انصاری سکنہ محلہ شریف پورہ ملتان بتلایا،زخمی ڈاکو کا ریکارڈ چیک کیا گیا جو سرقہ بالجبرموٹرسائیکل، سرقہ موٹرسائیکل و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔
ملتان سے مزید