• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزامات کے تحت24مقدمات درج کرلئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 24مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ کینٹ کے علاقے کفیل خان سے ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر 1لاکھ 50ہزار و تین موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صدر جلالپور کے علاقے عدیل خلیل سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 70ہزار و موٹرسائیکل لے گئے جبکہ بستی ملوک کے علاقے راشد کی موٹرسائیکل صدر شجاع آباد کے علاقے شفقت علی شاہ کا انورٹر صدر جلالپور کے علاقے ملک احمد کے آٹھ من آم عبدالرزاق کی راس گائے سٹی جلالپور کے علاقے محمد طارق کی چار بکریاں گلگشت کے علاقے خالد کا انورٹر صدر کے علاقے سکینہ کا ہینڈ پمپ الپہ کے علاقے روف کا گھریلوں سامان قادر پورراں کے علاقے رمضان کا ویلڈنگ سامان کینٹ کے علاقے عبدالباسط ، عبدالوحید کے موبائلزفونز جلیل آباد کے علاقے شہباز کا موبائل مظفر آباد کے علاقے آصف کے کاٹن بسکٹ ممتاز آباد کے علاقے محمد رشید کا موبائل و چاندی کی انگوٹھی وجیہ الحسن کا موبائل نیوملتان کے علاقے عاکف رضا کی موٹرسائیکل عبدلرحمان کی نقدی 22لاکھ 50ہزار نبیل شمشیر کا سامان 2لاکھ 62ہزار شاہ رکن عالم کے علاقے وقاص شبیر کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے فیصل عباس ، زارش ساجد حافظ امیر حمزہ کے موبائلزفونز دہلی گیٹ کے علاقے محمد ایوب خان کی موٹرسائیکل اور بوہڑ گیٹ کے علاقے سلیمان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید