• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں کسٹم کورٹ ،کسٹم ٹربیونل کے قیام کے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہو سکا

ملتان( سٹاف رپورٹر)ملتان میں کسٹم کورٹ اور کسٹم ٹربیونل کے قیام کے حکومتی فیصلے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ وکلاء برادری نے فوری طور پر کسٹم عدالت اور ٹربیونل کو فعال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملتان میں کسٹم کورٹ بنانے کا نوٹیفکیشن تو جاری کر دیا گیا تھا، لیکن اب تک عملی سطح پر کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔وکلاء کا کہنا ہے کہ کسٹم کورٹ اور ٹربیونل کے لئے عملہ بھی تعینات کیا جا چکا ہے، مگر عدالت کا قیام تاحال عمل میں نہیں آ سکا۔ کسٹم ٹربیونل کی عدم موجودگی کے باعث جنوبی پنجاب کے سائلین کو معمولی نوعیت کے کیسز کے لیے بھی لاہور جانا پڑتا ہے، جس سے نہ صرف وقت بلکہ لاکھوں روپے اخراجات بھی ضائع ہو رہے ہیں۔
ملتان سے مزید