ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے خانیوال روڈ چوک کمہاراں فلائ اوور و گرین بیلٹ میں قائم تجاوزات کو ختم کروا دیا جبکہ متعدد متجاوزین کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے استغاثہ جات متعلقہ تھانہ میں جمع کروا دیئے گئے جبکہ شاہ رکن عالم کالونی سی بلاک میں قائم غیر قانونی سپیڈ بریکرز بنانے پر متعدد افراد کو از خود سپیڈ بریکرز ختم کرنے کے نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔