ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں10افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔ پولیس نےشہریوں سے نوسربازی کرنے کے الزام میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔ پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔ پولیس نے موٹرسائیکلوں کی الٹریشن کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔ پولیس نے اغوا کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔شاہ شمس پولیس کو محمد یعقوب نے بتایا کہ میری بیٹی 15سالہ لیلی گھر میں ناموجود پائی گئی سامان پڑتال کرنے پر نقدی 5ہزار نہ پائے گئے مجھے قوی شبہ ہے کہ میری بیٹی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے زرعی رقبہ کو ناجائز طریقے سے آبپاشی کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے اہلکاروں کو ڈرادھمکانے کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے چوری کی موٹر سائیکل استعمال کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس تھانہ بی زیڈ کی قحبہ خانہ کے خلاف کاروائیاں جاری۔2 مرد 2 خواتین گرفتار، مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس تھانہ بی زیڈ کی کارروائی، کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا سفاک ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار پولیس تھانہ بی زیڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم حسین ولد ندیم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔