• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر پورٹ سے بلیک لسٹ مسافرگرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے ایئر پورٹ سے بلیک لسٹ مسافر کو گرفتار کرکے سرکل آفس منتقل کردیا ۔معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز PA871 جدہ سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے امیگریشن عملہ نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی جو راجن پور کا رہائشی تھا ،ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا جسے گرفتار کرکے سرکل آفس منتقل کردیا اور کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید