ملتان (سٹاف رپورٹر ) پنجاب لیبر کورٹ ملتان کے جج وجاہت حسن نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل زرعی انجینئرنگ محمد افضل طاہر کو 24 جولائی کو طلب کرلیا ہے یہ طلبی ادارے کے جونیئر کلرک محمد زاہد کی طرف سے دائر توہین عدالت کی پٹیشن پر سماعت کے بعد عمل میں آئی ہے۔