ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے ثانیہ زہرا قتل کیس میں گرفتار ملزم علی حیدر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی ہے اور اسے 20 لاکھ روپے مالیت کا مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے مدعی کے وکلاء خواجہ قیصر بٹ اورمیاں رضوان ستار کی استدعا پر ٹرائل سیشن کورٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پراس کیس کی سماعت کرے اور ایک ماہ میں فیصلہ کرے ملزم کےوکلاء کے دلائل کی سماعت کے بعد فاضل عدالت نے ملزم کو شک کا فائیدہ دیتے ہوئے اس کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔