• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کا بیٹے کو ممکنہ جعلی پولیس مقابلے سے بچانے کیلئے عدالت سے رجوع

ملتان (سٹاف رپورٹر)خاتون نے بیٹے کو ممکنہ جعلی پولیس مقابلے سے بچانے کے لیے ہائیکورٹ ملتان بینچ سے رجوع کر لیا، جسٹس صداقت علی خان نے سی سی ڈی حکام سے کل تک جواب طلب کر لیا ،درخواست گزار خاتون فیض الہٰی نے ایڈووکیٹ مہر الیاس وصلی کے توسط سے موقف اختیار کیا کہ اس کے بیٹے سجاد کو پہلے جھوٹے مقدمات میں نامزد کیا گیا، گولیاں چلائیں اور غیر قانونی حراست میں رکھا، عدالت سے بری ہونے کے باوجود دوبارہ گرفتار کر لیا گیا،درخواست گزار نے کہا کہ پولیس نے رشوت طلب کی، انکار پر جعلی مقدمات درج کر دیے، درخواست میں سی سی ڈی لاہور، سی سی ڈی ملتان، ڈی پی او بہاولنگر اور خانیوال سمیت پانچ افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ سی سی ڈی پولیس ماورائے عدالت قتل کی کوشش کر رہی ہے۔
ملتان سے مزید