• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن کے شعبہ ریگولیشن کی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے نان سٹاپ کارروائیاں

ملتان (سٹاف رپورٹر) صاف ستھرا پنجاب مہم ، میونسپل کارپوریشن ملتان کے شعبہ ریگولیشن کی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے نان سٹاپ کارروائیاں، جرمانوں کی مد میں گزشتہ مالی سال کے دوران2 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے میونسپل کارپوریشن ملتان پہلے نمبر پر آگئی، تجاوزات کے خاتمہ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مزید تیزی، دن اور رات کی شفٹ میں دوٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، اس ضمن میں سپریٹنڈنٹ ریگولیشن مظہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل تجاوزات کے حوالے سے ملتان شہر کی ابتر صورتحال کو بہتر بنا کر پہلے نمبر پر لانے میں ٹیم کا بھرپور ساتھ رہا ، انھوںنے کہا کہ اے ایل او جنید رضا کھنڈ ،سعید خان، سپروائزر ملک ارشد پہلوان ،لینڈ انسپکٹر الیاس قریشی ،عرفان احمد ، انفوریسمنٹ انسپکٹر منیر احمد سمیت بیلداروں ،ڈرائیورز سمیت ٹیم ورک کے نتیجہ میں صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت مذکورہ کامیابی کا سہرا پوری ٹیم کے تعاون کا نتیجہ ہے۔
ملتان سے مزید