• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28 سالہ خاتون پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد میں 28 سالہ خاتون پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی ۔تھانہ کرپا کوثانیہ بی بی نے بتایاکہ میرے سسرمستاسب حسین اور شوہرعادل محمود نے پہلے میرے ساتھ جھگڑاکیا، سسر نے میرے سرپرکوئی ڈنڈ انماچیزماری جس سے میراسر چکرارہاتھااور رات 11بجے تیل چھڑک کرمجھے آگ لگادی گئی۔شک ہے کہ میرے سسر مستاسب حسین نے مجھے آگ لگائی ۔ذرائع کاکہناہے کہ ثانیہ نے 2سال قبل عادل محمود کے ساتھ کورٹ میرج کی تھی۔آگ لگنے سے اس کاجسم 40فی صد جھلس گیا،اسے پمز ہسپتال میں داخل کرادیاگیا۔پولیس نے ایف آئی آردرج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
اسلام آباد سے مزید