• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر فوری پابندی لگائے، فرانس

برلن(نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر نے یورپی یونین پر زور دیا ہےکہ انڈر15بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے، فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا کہ نوجوانوں میں تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان کے ذمہ دار عناصر میں سے ایک سوشل میڈیا بھی ہے،اگر یورپی یونین نے جلد ضوابط نہ بنائے تو ہم فرانس میں شروع کردیں گے،فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اپنے ملک کے ایک اسکول میں چاقو سے حملے کے تازہ ترین واقعے کے پس منظر میں ایک فرانسیسی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ یورپی یونین پر زور دے رہے ہیں کہ 15 سال سے کم عمر کے بچوں کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی لگائی جانی چاہیے اور اس سلسلے میں یورپی ضوابط جلد تیار کیے جانے چاہئیں،،اگر ایسا نہ ہوا، تو ہم فرانس میں ایسا کرنا شروع کر دیں گے۔ اس لیے کہ ہم اس بارے میں اب مزید انتظار نہیں کر سکتے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بارے میں نتائج جلد سامنے آجائیں گے۔ ماکروں نے اپنے انٹرویو میں یورپی پارلیمان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ 15 سال سے کم عمر کے بچوں کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرے اور اس سلسلے میں ضروری یورپی ضوابط جلد تیار کیے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید