• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر نعیم الظفر کا متنازعہ جی ڈی پی گروتھ کی شرح 2.68 فیصد کا دفاع

اسلام آباد (مہتاب حیدر) چیف شماریات پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس ڈاکٹر نعیم الظفر نے قومی اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے اندازہ لگا ئی گئی متنازعہ جی ڈی پی گروتھ کی شرح 2.68 فیصد کا دفاع کیا اور دعویٰ کیا کہ اس میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوگی۔ تاہم، انہوں نے تسلیم کیا کہ مویشیوں کی گروتھ کا حساب 2005-06 میں ہونے والے مویشیوں کی مردم شماری کی بنیاد پر لگایا گیا ہے، جبکہ بجٹ میں دیے گئے اعدادوشمار کو بجلی کے شعبے کی گروتھ کے اندازے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران چیف شماریات پی بی ایس نے صحافیوں کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترقی کے اعداد و شمار اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کے بہترین بین الاقوامی معیارات کے مطابق لگائے گئے ہیں۔ سہ ماہی ترقی کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سال کو 2015-16 سے 2025-26 میں تبدیل کرنے کے لیے مختلف سروے جاری ہیں۔ وزیر خزانہ کی جانب سے آزاد ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی خواہش کے بارے میں پوچھے جانے پر، چیف شماریات نے کہا کہ یہ حکومت کا اختیار ہوگا لیکن وہ کسی بھی فورم پر اپنے ترقیاتی اعداد و شمار کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید