تاشقند ( رپورٹ حنیف خالد )تاشقند میں 10 سے 12جون تک ہونے والا چوتھا بین الاقوامی سرمایہ کاری فورم کامیابی سے مکمل ہو گیاجس میں دنیا بھر سے 3000 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔ ازبک وزیر سرمایہ کاری لاژیز کُدراٹوُو نے بتایا کہ اصلاحاتی عمل کے نتیجے میں اب تک 90 ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل ہو چکی ہے۔ فورم میں توانائی، ڈیجیٹل معیشت، فنانس اور دیگر شعبوں میں 20 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے طے پائے۔