اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد شہر کو اپنا سمجھ کر اس کو صاف ستھرا اور سر سبز رکھنا ہے، ہم سب نے مل کراسلام آباد کو بین الاقوامی معیار کا شہر بنانا ہے ، انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں صفائی کے غیر معمولی انتظامات اور مثالی کارکردگی پرسی ڈی اے کے سینٹری ورکرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دن رات محنت سے فرائض سرانجام دینے پر ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر، اے سیز اور فیلڈ ٹیموں کو مبارکباد دی۔