• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل ایران تنازع، ہو سکتا ہے بات برعکس چلی جائے، حسن عباس

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے ماہر بین الاقوامی تعلقات حسن عباس نے کہا کہ پچھلے پندرہ بیس برس سے اسرائیل کا فوکس ایرنی نیوکلیئر پروگرام پر رہا ہے،اسرائیل نے امریکا کو قائل کیا ہے کہ صلاحیت پر بات نہ کریں بلکہ اسے مکمل طور پر ختم کردیں یہ اب بحث ہے ہو سکتا ہے تین چار دن میں یہ بات بالکل برعکس چلی جائے،صدر سوسائٹی آف ایئر سیفٹی انوسیگیٹرآف پاکستان نسیم احمد نے کہا کہ پائلٹ کی غلطیوں کو نظر میں رکھتے ہوئے بے شمار وارننگ جہاز میں ہوتی ہیں،احمد آباد میں پائلٹ جب مکمل مایوس ہو گئے ہونگے تو مے ڈے کی کال دی ہے ،میزبان شاہزیب خانزدہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی ایوی ایشن کی تاریخ اور فضائی سفر کے حوالے سے آج کا دن ایک بدترین اور افسوسناک ثابت ہوا بھارتی ایئر انڈیا کا طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد ایک منٹ کے اندر اندر حادثے کا شکار ہو کر کریش کر گیا طیارہ میں 242 مسافر میں سے ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔صدر سوسائٹی آف ایئر سیفٹی انوسیگیٹرآف پاکستان نسیم احمد نے کہا کہ جب بھی حادثات ہوتے ہیں میں دو باتیں کہتا ہوں کہ اس قسم کی ایمرجنسیز جو حادثات پر ختم ہوتی ہیں وہ بہت کم ہوتی ہیں اکثر مقامات پر ایمرجنسی ہوتی ہیں پائلٹس کسی نہ کسی طریقے سے اپنی مہارت سے اس مشکل صورتحال سے جہاز اورمسافروں کو بحفاظت نکال لیتے ہیں یہی فرق ہے اس حادثے میں اور بہت سارے ایسے حالات جن میں پائلٹ اسی جہاز پر گئے ہوں گے ایسی ہی صورتحال پیش آئی ہوں گی تو یہ جو فلگیس ، اسپالر، لینڈنگ گیئر وغیرہ کی یہ تمام چیزیں اپنی اپنی جگہ پر ٹیک آف میں دے سکتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید