• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

RDA میگا کرپشن، نیب نے 3 سابق افسران کا مکمل ریکارڈ مانگ لیا

اسلام آباد (ساجد چوہدری )نیب نے آرڈی اے مبینہ میگا کرپشن کیس میں فنانس ڈائریکٹوریٹ میں سب سے زیادہ عرصہ تعینات رہنے والے تینوں سابق افسران آصف محمود جنجوعہ ، مرحوم جنید تاج بھٹی اور خواجہ ارشد کا بھرتی سے مختلف پوسٹوں پر رہنے اور پھر ریٹائرمنٹ تک کا مکمل ریکارڈ مانگ لیا ، جس کی ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے تصدیق کر دی ہے کہ کون کس پوسٹ پر بھرتی ہوا تھا اور پھر کیسے ان کی ترقیاں ہوئیں تمام ریکارڈ نیب کو فراہم کیا جا رہا ہے ، ریکارڈ کے مطابق آصف محمود جنجوعہ جو حال ہی میں ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس کی پوسٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں وہ 1988میں ادارے میں بطور جونیئر کلرک بھرتی ہوئے ،پھر کیسے سینئر کلرک اور اسسٹنٹ سے ہوتے ہوئے 2005میں ایڈمن افسر تک آئے ، 2007ء میں انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن (گریڈ 17) کا ایڈیشنل چارج مل گیا، 2010ء میں وہ کرنٹ چارج بنیاد پر گریڈ سترہ میں اپوائنٹ ہو گئے ، 2011ء میں ریگولر بنیادوں پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انہیں پروموٹ کیا گیا، 2011ء میں 18دن کیلئے عمرہ کی ادائیگی کیلئے وہ ایکس پاکستان رخصت پر رہے ، چار سال بعد 2015میں ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر انہیں گریڈ اٹھارہ میں ترقی دیدی گئی، 2017ء میں انہیں ریگولر بنیاد پر گریڈ اٹھارہ میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ترقی مل گئی، 2018ء میں ایک ماہ کیلئے بطور ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس کا ایڈیشنل چارج بھی ان کے پاس رہا، اس کے فوراً بعد ان کو ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کا بھی چارج مل گیا ، اس کے بعد ان کے پاس ڈپٹی ڈائریکٹر ای ایم اور ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس کا بھی چارج رہا، 2020میں او پی ایس پر ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس کی پوسٹ پر تعینات کر دیا گیا، 2021میں ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر گریڈ 19میں ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس لگا دیا گیا، 2022میں انہیں ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ لگا دیا گیا جہاں پر ڈیڑھ سال تک رہے اور 2024میں انہیں گریڈ انیس میں ترقی دیکر باقاعدہ ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس لگا دیا گیا،ان کی تعلیمی قابلیت ماسٹر ان آرٹس تھی ، 19اپریل 2025کو ریٹائر ہوئے ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جنید تاج (مرحوم )جن کی تعلیمی قابلیت ایم بی اے تھی وہ 2007ء میں گریڈ سترہ میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس بھرتی ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید