• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی/ ٹیکسز نفاذ میں ہوش ربا اضافہ، شدید ردعمل میں عوامی نمائندے بھی شامل

اسلام آباد(فاروق اقدس)بجٹ میں ریلیف کیلئے نظرانداز کئے جانے والے طبقات کے شدید ردعمل میں اب عوام کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندے بھی شامل ہو رہے ہیں۔جن میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی( دونوں جماعتیں حکومت میں نمائندگی رکھتی ہیں )کے وزرا اور مرکزی رہنما بھی شامل ہیں۔تاہم اس حوالے سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافے پر اپنے ردعمل میں ایک نئی اور منفرد اصطلاح ؒمتعارف کرائی ہے ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی یہ شرح ’’مالی فحاشی‘‘ہے ۔سوشل میڈیا پر ان کی اس اصطلاح کو دلچسپی کے ساتھ ریمارکس دیئے جا رہے ہیں وہیں یہ استفسار بھی کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم سمیت اہم وزرا کو یہ خیال عوامی ردعمل کے بعد کیوں آیا؟خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو عام آدمی کے مرہون منت ہے۔
اہم خبریں سے مزید