اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی خاطر ڈیجیٹل تبدیلی اور اس سے متصل عالمی تعلقات کے لئے پر عزم ہے، پاکستان کا ٹیک مستقبل روشن ہے،انہوں نےلندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی مؤثر موجودگی اور شرکت پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دی ہے،لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی شرکت پر وزیراعظم نے اپنےبیان میں کہا کہ میں لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی مؤثر موجودگی اور شرکت پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔