اسلام آباد( رانا غلام قادر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن جعلی قرار دیا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ایک نوٹیفکیشن جس میں وزیراعظم میڈیکل / معذوری پالیسی کے تحت تمام کنٹریکٹ ملازمین کی ʼون ٹائم ریگولرائزیشن کا اعلان کیا گیا ہے، جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کےحکام کے مطابق یہ نوٹیفکیشن سرکاری طور پر جاری نہیں کیا گیا اور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔