اسلام آباد، ( عاطف شیرازی ) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع بترسیم ایکسپلوریشن لائسنس کے علاقے میں فاقر-1کنویں سے تیل اور گیس کی اہم دریافت کا اعلان کیا ہے۔ فاقر-1کنویں میں او جی ڈی سی ایل بطور آپریٹر95 فیصد، جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) 5فیصدکی شراکت دار ہے۔ترجمان کے مطابق فاقر-1 کو بطور تحقیقی کنواں 31 دسمبر 2024 کو کھودا گیا اور اسے سیمبر فامیشن میں 4,185 میٹر کی گہرائی تک پہنچایا گیا۔ کھدائی کا یہ عمل او جی ڈی سی ایل کی اپنی ماہر ٹیم نے مشترکہ منصوبے کے شراکت دار کے تعاون سے مکمل کیا۔وائر لائن لاگ کے نتائج کے تجزیے کے بعد، لوئر گورو فامیشن میں موجود میسیو سینڈ اور بیسل سینڈ کی سطحوں پر دو ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کیے گئے۔