اسلام آ باد (رانا غلام قادر)آئی ایم ایف کی شرط پرعائدکردہ کیپٹوپاورپلانٹس لیوی سےبجلی سستی کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیےکیپٹو پاور پلانٹس لیوی سے ایک سو پانچ ارب روپے کی وصولی کا ہدف مقررکردیا۔یہ نان ٹیکس آمدنی بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے استعمال ہوگی۔کیپٹوپاورپلانٹس لیوی سے پہلےمرحلےمیں بجلی نوےپیسےفی یونٹ سستی کرنےکا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم حکومت کوتوقع ہےکہ کیپٹو پاورلیوی کی شرح بڑھنے پربجلی مزیدسستی ہوگی-وفاقی حکومت کیپٹو پاورپلانٹس لیوی سےبجلی سستی کرنےکاپلان آئی ایم ایف کوشیئرکرچکی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطا بق وفاقی حکومت کاکیپٹوپاورپلانٹس پرمرحلہ وار 20فیصدتک لیوی عائد کرنے کا پلان ہے۔کیپٹوپاورپلانٹس پرفوری طورپر 5فیصدلیوی کانفاذ کیا گیا، کیپٹو پاور پلانٹس پر جولائی2025میں لیوی کی شرح 10فیصد اورفروری2026 میں15جبکہ اگست2026 میں کیپٹو پاورپلانٹس پر لیوی20فیصدہوجائے گی- لیوی کی رقم پاور سیکٹرکے تمام کیٹگری کےبجلی صارفین کے لیے ٹیرف کم کرنےپراستعمال کی جائے گی۔